• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12738

    عنوان:

    میں بربڈوس کا رہنے والا ہوں، ملک چھوٹا ہے اورانگریزی کی L کی طرح اس کی شکل ہے۔ ہوائی اڈہ نیچے کے داہنی جانب واقع ہے اور یہ فناء بلد کے باہر ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب طیارے یہاں اترتے ہیں تو کبھی کبھی سیدھے سمندر کے اوپر سے آتا ہے۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں، کیونکہ جب فناء بلد میں نہ ہوا سے نہ زمین سے داخل ہے۔ البتہ کبھی کبھی طیار زمین کے اوپر سے گزرکر آتا ہے اور اس صورت میں ہوا میں شہر کے اوپر سے گزر کر دوبارہ نکل جاتا ہے اور مطار پر ہبوط ہوتا ہے۔ اب جب انگلینڈ سے ہم آتے ہیں تو اکثر ظہر کا وقت ختم ہورہا ہوتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ اگر ہوائی جہاز ہوا میں شہر کے اوپر سے گزرکر آیا تو مطار پر پہنچنے پر ہم مقیم ہوں گے یا مسافر؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 864=684/ل

    فضا صالح للاقامت نہیں ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں فضاء سے گذرنے کو آبادی سے گذرنا قرار دے کر آپ پر مقیم کے احکام جاری نہیں ہوں گے بلکہ آپ علی حالہ مسافر رہیں گے، اور مطار پر پہنچ کر قصر کریں گے: ونیة الإقامة توٴثر بخمس شرائط․․․ وصلاحیة الموضع حتی لو نوی الإقامة في بر أو بحر أو جزیرة لم یجز (عالمگیري: ۱/۱۳۹، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند