• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609693

    عنوان:

    محراب كے پاس كھڑے ہوكر اذان دینا

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ موٴذن محراب میں اذان دے سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 629-313/B-Mulhaqa=7/1443

     محراب میں بھی اذان دے سكتا ہے؛البتہ بہتر یہ ہے كہ اذان خارج مسجد كسی جگہ سے دی جائے۔ وينبغي أن يؤذن على المئذنة أو خارج المسجد ولا يؤذن في المسجد كذا في فتاوى قاضي خان.[الفتاوى الهندية 1/ 55] امداد الفتاوی میں ہے   (جمعہ كا اذانِ ثانی كے علاوہ) بقیہ اذانیں مسجد میں كہنا كراہت تنزیہیہ یعنی خلاف اولی ہونے سے خالی نہیں ہے الخ (1/703‏، مطبوعہ: مكتبہ زكریا‏، دیوبند) نیز دیكھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند1/67‏، مطبوعہ: كراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند