• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608439

    عنوان:

    نماز میں چادر اوڑھ کر ہاتھ چادر کے اندر باندھے جائیں یا باہر؟

    سوال:

    سردی میں نماز کے اندر چادر اوڑھ نے والا حالت قیام میں ہاتھ کہاں باندھیں چادر کے اندر یا چادر سے باہر؟ جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 308-381/H-Mulhaqa=7/1443

     سردی کے موسم میں چادر اوڑھنے والا نماز میں حالت قیام میں چادر کے اندر بھی ہاتھ باندھ سکتا ہے اور چادر کے باہر بھی؛ البتہ نماز میں چادر اس طرح اوڑھی جائے کہ سنت کے مطابق نماز کے ارکان وافعال کی ادائیگی میں خلل واقع نہ ہو، نیز چادر سے منھ اور ناک نہ ڈھانکی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند