• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168031

    عنوان: کیا زوجین تہجد کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: شب زفاف میں دو رکعت نفل کیسے پڑھی جاتی ہے ۔ زوجین با جماعت پڑھتے ہیں یا الگ الگ پڑھتے ہیں؟ کیا اس نماز میں تحت الوضو، شکرانے ، حاجات اور توبہ کی نیت کی جاسکتی ہے ؟ کیا زوجین تہجد کی نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں ؟ یا الگ الگ ہی پڑھنی چاہئے ۔

    جواب نمبر: 168031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:518-560/L=6/1440

    (۱) اس نماز کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ شوہر آگے کھڑاہو اور بیوی پیچھے اور اگر دونوں جماعت کرلیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ۔

    (۲) جی ہاں! اس نماز میں مذکورہ بالا نوافل کی نیت کی جاسکتی ہے ۔

    قال فی الأشباہ: وأما إذا نوی نافلتین کما إذا نوی برکتعتی الفجر التحیة والسنة أچزأت عنہما (فی حاشیتہ: أجزأت عنہما لأن التحیة والسنة قربتان: أحدہما: وہی التحیة تحصل بلا قصدٍ فلا یمنع حصولہا قصد غیرہا وکذا لو نوی الفجر والتحیة کما فی فتح القدیر قیل ولو تعرض المصنف لنفل مختلف السبب لکان أولی کمن أخر التراویح إلی آخر اللیل ونوی التراویح، وقیام آخر اللیل؛ لأن سبب التراویح غیر سبب قیام اللیل․ (الأشباہ: ۱۴۷/۱)۔

    (۳) زوجین تہجد کی نماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں؛البتہ ایسی صورت میں بیوی شوہر کے پیچھے کھڑی ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند