• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600509

    عنوان: اگر امام نے بے وضو نماز پڑھادی تو مقتدیوں كی نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    اگر امام بے وضو نماز پڑھا دے تو کیا مقتدی بھی دوبارہ نماز پڑھیں گے ؟یعنی اگر امام کو اپنے بے وضو ہونے کا علم نہ ہو اور نماز کے بعد معلوم ہوجائے۔

    جواب نمبر: 600509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 188-117/B=02/1442

     حدیث شریف میں آیا ہے کہ بغیر وضو کے نماز صحیح نہیں ہوتی۔ اگر امام نے لاعلمی میں بلاوضو نماز پڑھادی تو امام کی نماز بھی نہ ہوگی اور امام کے پیچھے پڑھنے والے مقتدیوں کی نماز بھی نہ ہوگی، لہٰذا دونوں کو دوبارہ نماز پڑھنا ضروری ہے۔ امام کو چاہئے کہ اس بات کا اعلان کردے تاکہ جو لوگ اس نماز میں شریک ہوئے ہوں وہ ا پنی اپنی نماز کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند