• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611352

    عنوان:

    التحیات میں بلا قصد ’’السام علیك‘‘ نكل جانا

    سوال:

    سوال : ۔میں نماز پڑھ رہا تھا التحيات میں بنا ارادہ بنا نیت کے غلطی سے زبان لڑکھڑا کر پتا نہیں کیسے یہ نکل گیا ’’السلام عليك ايها النبي‘‘ کی جگہ’’السام علیك‘‘ نکل گیاغلطی سے، پھر میں نےصحیح کرکے پڑھا یا نہیں اس میں شک ہے صحیح سے یاد نہیں ہے۔کیایہ کُفرِیہ لفظ تھا ؟۔ میں نے سنا ہے اِس اُمت سے اِس طرح کی غلطی جو بنا نیت کے ہو جاتا ہے معاف ہے۔ آپ براۓ کرم پورا تفصیلی جواب دیجئےاور طریقہ بتائیے۔

    جواب نمبر: 611352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1003-872/B=09/1443

     "السام عليك" كا جملہ رسول پاك صلی اللہ علیہ وسلم كی شان میں سخت توہین و گستاخی كا جملہ ہے‏، آدمی اس سے ایمان سے نكل جاتا ہے۔ لیكن چونكہ آپ كی زبان سے بلاقصد واختیار اور بلانیت كے نكلا ہے اس لیے كفر كا فتوی لگانا مشكل ہے تاہم احتیاطاً توبہ واستغفار كرلیں‏ اور تجدید ایمان بھی كرلیں اور اپنی نماز كا اعادہ كریں‏، اور آئندہ ایسی بے خیالی میں نماز نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند