• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14264

    عنوان:

    مغرب کی نماز میں جب جماعت کھڑی ہو اور ہم آکر دوسری رکعت میں کھڑے ہو جائیں ۔امام صاحب جب سلام پھیر لیں تو ہم دوسری رکعت میں قعد ہ کے لیے بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    مغرب کی نماز میں جب جماعت کھڑی ہو اور ہم آکر دوسری رکعت میں کھڑے ہو جائیں ۔امام صاحب جب سلام پھیر لیں تو ہم دوسری رکعت میں قعد ہ کے لیے بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 14264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1069=1069/م

    مغرب کی دوسری رکعت میں جب آپ امام کے ساتھ شامل ہوگئے تو امام جب قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھیں گے، اس وقت امام کی اقتداء میں آپ کو بھی بیٹھنا ہوگا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے قعدہ اخیرہ میں بیٹھیں گے اس وقت بھی قعدہ میں شریک رہیں گے، پھر جب امام سلام پھیردیں، تب آپ کھڑے ہوکر اپنی فوت شدہ ایک رکعت پوری کریں گے، اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو وضاحت فرماکر سوال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند