• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35055

    عنوان: نماز کے بعد دعا کے ختم میں کلمہ طیبہ پڑھناصحیح ہے ؟میں بریلویوں کو اکثر ایسا کرتے دیکھتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: نماز کے بعد دعا کے ختم میں کلمہ طیبہ پڑھناصحیح ہے ؟میں بریلویوں کو اکثر ایسا کرتے دیکھتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1794=1439-11/1432 دعاء کے شروع میں اور دعاء کے ختم بھی آخر میں الحمد للہ رب العالمین لکھنا بہتر ومستحب ہے۔ کلمہ طیبہ کہنا کسی حدیث سے یا کسی صحابی کے عمل سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند