عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 147221
جواب نمبر: 147221
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 321-269/H=4/1438
(۱) اگر بیٹھتے ہی مقتدی نے لقمہ دیا اور فوراً کھڑے ہوگئے کہ تین مرتبہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ کی مقدار تاخیر نہ ہوئی تھی تو سجدہ واجب نہ ہوا تھا، اس لیے بغیر سجدہ سہو کیے نماز درست ہوگئی۔
(۲) بھول سے اگر تیسری رکعت پر بیٹھ جائے تو یہ حکم نہیں کہ تشہد پڑھ کے کھڑے ہوکر چوتھی رکعت پوری کی جائے اور پھر سجدہٴ سہو کیا جائے بلکہ حکم یہ ہے کہ یاد آنے پر فوراً کھڑا ہوجائے پھر اگر تین دفعہ سبحان اللہ کی مقدار تاخیر ہوئی ہو تو چوتھی رکعت میں بعد تشہد سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرے اوراگر اس سے کم تاخیر ہوئی ہو تو فوراً کھڑا ہوجائے اور بغیر سجدہٴ سہو نماز پوری کرلے، ہکذا فی حاشیة الطحطاوی ص۴۷۴ (باب سجود السہو)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند