• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600344

    عنوان:

    گھر دفتر کمرہ وغیرہ میں نماز كے لیے اذان دینا؟

    سوال:

    کیامسجد کے علاوہ کسی اور مقام مثلاً گھر یا دفتر میں نماز کی جماعت کروانے کے لیے اذان کا دینا لازمی ہے ؟ اگر دفتر میں ایک کمرہ جماعت کی نماز کے لیے مخصوص کر دیا ہو ایک امام بھی مقرر ہوتو وہاں جماعت کی نماز کروانے کے لئے کیا اذان دینا لازمی ہے ؟ جبکہ قریبی مسجد سے اذان کی آواز آتی ہو۔

    جواب نمبر: 600344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 144-107/H=02/1442

     اگر مسجد قریب ہو تب تو مسجد کی جماعت میں شامل ہونا چاہئے بلا ضرورتِ شرعیہ مسجد کی جماعت کا مستقلاً ترک کرنا مکروہ و ناپسندیدہ ہے باقی اذان کا حکم یہ ہے کہ محلہ کی مسجد کی اذان کافی ہے گھر دفتر کمرہ وغیرہ میں نماز باجماعت کبھی پڑھیں تو اذان دینے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند