• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65368

    عنوان: تکبیر اولی کسے کہتے ہیں؟

    سوال: تکبیر اولی کسے کہتے ہیں؟ کیا امام کے رکوع میں جانے سے پہلے قرأت ختم ہونے تک تکبیر اولی کا ثواب ہے یا رکوع تک تکبیر اولی ہے؟

    جواب نمبر: 65368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (۱) تکبیر تحریمہ کو تکبیر اولی کہتے ہیں۔ (۲) اگر مقتدی نے پہلی رکعت کا رکوع پالیا تو صحیح قول کے مطابق تکبیر تحریمہ (تکبیر اولی) کی فضیلت حاصل ہوجائے گی (شامی: ۲/۲۴۰،مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، فتاوی دارالعلوم دیوبند :۳ /۵۰، سوال: ۵۴۵، مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم دیوبند) البتہ اعلیٰ درجہ کی بات یہ ہے کہ مقتدی تکبیر تحریمہ کے وقت حاضر ہو اور امام کی تکبیر تحریمہ کے فوراً بعد مقتدی بھی تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز میں شامل ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند