عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 163742
جواب نمبر: 163742
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1273-1097/B=12/1439
(۱)تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر استراحت کرلینا بہتر ہے۔ اب اس ترویحہ میں اگر کوئی نفل پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ اگر کوئی دعا کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ حدیث شریف میں اس وقت پڑھنے کے لئے کوئی دعا نہیں آئی ہے۔ آدمی اپنی طرف سے جو دعا چاہے کرسکتا ہے۔ مذکورہ دعا بھی صحیح ہے پڑھ سکتا ہے مگر اسے مسنون دعا نہ سمجھے۔
(۲) فرض نمازوں کے بعد سر پر ہاتھ رکھنا یہ کوئی سنت نہیں بلکہ بہ طور روحانی علاج کے کیا جاتا ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ فرضوں کے بعد جو شخص سر پر ہاتھ رکھ کر یَا قَوِیُّ گیارہ مرتبہ پڑھے تو اس کا حافظہ طاقتور ہو جاتا ہے۔ یہ کوئی مسنون عمل نہیں ہے۔ نہ مسنون سمجھنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند