• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160953

    عنوان: صرف قران پڑھا ہوا شخص جو عالم نہ ہو اس کو امام رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال: صرف قران پڑھا ہوا شخص جو عالم نہ ہو اس کو امام رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور مستقل طور پر اس کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 160953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:963-685/sn=8/1439

    اگر یہ غیر عالم شخص قواعدِ تجوید کی رعایت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھ لیتا ہے؛ نیز طہارت ونماز وغیرہ سے متعلق مسائل شرعیہ کا علم رکھتا ہے اور فسق وفجور کی کوئی چیز اس میں نہیں ہے تو اسے امام رکھنا نیز مستقل طور پر اس کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً درست ہے؛ باقی اگر کسی اچھے پڑھنے والے عالم باعمل کو ”امام“ مقرر کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند