• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604269

    عنوان:

    اذان کے وقت سنت یا نفل نماز پڑھنا

    سوال:

    اگر قریب کی مسجد سے اذان کی آواز بہت تیزآرہی ہو تو کیا اس دوران سنت اور نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جبکہ ہم نے فرض نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی ہو؟

    جواب نمبر: 604269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:720-571/N=9/1442

     اگر کسی شخص نے فرض نماز باجماعت کسی مسجد میں پڑھ لی ہے اور اب وہ سنت یا نفل نماز پڑھنے جارہا ہے کہ قریب کی کسی مسجد سے اذان کی آواز آنے لگی تو اس دوران سنت یا نفل نماز پڑھنے میں کچھ حرج نہیں؛ البتہ اگر اذان کی آواز بہت تیز ہو اور کسی کو اُس کی وجہ سے نماز میں خلل کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں ایسا شخص توقف کرے اور جب اذان مکمل ہوجائے تو سنت یا نفل نماز پڑھے؛ تاکہ مکمل خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھ سکے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند