• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172370

    عنوان: نماز مغرب کے بعد نفل پڑھنا کیسا ہے کیا اوابین حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: کیا فرماتے علماء کرام درجه ذئل مسله کے بارے مین ۔که نماز مغرب کے بعد نفل پڑھنا کیسا هے کیا اوابین حدیث سے ثابت هے ۔۔لوگوں کهتے هے که یه بدعت هے ۔اور تعدادکیا هے اوابین کے۔۔۔

    جواب نمبر: 172370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1036-873/sd=11/1440

    مغرب کی نماز کے بعد دو سنتوں کے علاوہ چھ رکعات اوابین پڑھنا حدیث سے ثابت ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات نفل اس طرح (مسلسل) پڑھے کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے تو اس کے لیے یہ نوافل بارہ سال کی عبادت کے برابر شمار ہوں گے۔( ترمذی، باب ما جاء فی فضل التطوع و ست رکعات بعد المغرب) (وست بعد المغرب)؛ لیکتب من الأوابین ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند