• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607796

    عنوان:

    مسافر اگر اپنے گاؤں کی حددود میں ادخل ہوئے بغیرکہیں اور چلا جائے تو وہ نمازیں قصر پڑھے گا؟

    سوال:

    میں چار ماہ کی جماعت میں شامل ہوں جس میں سے میرے 24 دن بچے ہیں اور جس دیہات کا رخ ملا ہے وہ میرے گاؤں سے 30 کلومیٹر ہے تو اب اس دیہات میں ہم ایک ہفتہ ہیں اور اگلے گاؤں کا 20 دن کا رخ مل گیا ہے جو اس گاؤں سے 20 کلومیٹر ہے تو کیا میں اور میرے گھر سے 4 کلومیٹر ہے تو کیا میں نماز پڑھا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 607796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:493-380/L=5/1443

     مذکورہ بالا صورت میں اگرآپ اب تک مسافر ہیں تو جب تک آپ اپنے گاؤں یا اس کے فنا میں داخل نہ ہوں گے اس وقت تک مسافر ہی رہیں گے اور آپ کے لیے چار رکعت والی نماز میں امامت کرتے ہوئے چار رکعت پڑھانا درست نہ ہوگا ۔

    ولا یزال علی حکم السفر حتی ینوی الإقامة فی بلدة أو قریة خمسة عشر یوما أو أکثر، کذا فی الہدایة.[الفتاوی الہندیة 1/ 139)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند