• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38866

    عنوان: امام کا اگلی رکعت میں اٹھنے کا انتظار نہ کرنا چاہیے

    سوال: عام مشائدے کی بات ہے کہ کچھ مقتدی حضرات ایسے وقت میں مسجد میں آتے ہیں جب کہ امام رکوع کر چکا ہوتا ہے۔ یعنی قومے،سجدے،جلسے یا دوسرے سجدے میں ہوتا ہے- تو وہ مذکورہ حضرات صفوں میں کھڑے ہو کر امام کے اگلی رکعت میں اٹھنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور امام کے ساتھ شامل نہیں ہوتے- جب امام اگلی رکعت کے لیے اٹھتا ہے تب نیت کر کے جماعت میں شامل ہوتے ہیں- معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس طرح اگلی رکعت کا انتظار کرنا چاہیے یا امام جس حالت میں بھی ہو اسی حالت میں جماعت میں شامل ہو جانا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 38866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1043-867/B=6/1433 مسجد میں آنے والے حضرات کو امام کا اگلی رکعت میں اٹھنے کا انتظار نہ کرنا چاہیے، بلکہ امام کو جس حالت میں پائے اسی حالت میں امام کے ساتھ شامل ہوجانا چاہیے، حدیث میں آیا ہے کہ ایسا کرنے سے اس کی مغفرت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند