• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150992

    عنوان: اگر قاعدہ اخیرہ نہ کریں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ اگر نمازی چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ کیلئے نہ بیٹھے اور پانچویں رکعت کیلئے کھڑا ہوجائے اور پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے ، تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 789-846/sd=9/1438

    صورت مسئولہ میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھے بغیر اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا گیا، تو فرض نماز نفل بن جائے گی اور فرض کا اعادہ ضروری ہوگا۔ (ولو سہا عن القعود الأخیر) کلہ أو بعضہ (عاد) ویکفی کون کلا الجلستین قدر التشہد (ما لم یقیدہا بسجدة) لأن ما دون الرکعة محل الرفض وسجد للسہو لتأخیر القعود (وإن قیدہا) بسجدة عامدا أو ناسیا أو ساہیا أو مخطئا (تحول فرضہ نفلا برفعہ)( الدر المختار مع رد المحتار : ۸۵/۲، باب سجود السہو، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند