• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608443

    عنوان: مسجد میں جماعت ثانیہ کرنا 

    سوال:

    سوال : * حضرت مفتیانِ کرام مسجد میں جماعت ثانیہ کرنا کیا مقیم مسجد میں جماعت ثانیہ کر ساختہ ہے اگر کر ساختہ ہے تو کون سی مجبوری پر کر سکتا ہے اور مسافر اس جگہ کر ساختہ ہے جہاں ایک جماعت ہو چوکی ہو اس مسئلہ کی پوری وضاحت فرما کر اس بندہ ناچیز کو شکریہ ادا کرنے کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرة و۔

    جواب نمبر: 608443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 634-515/B=05/1443

     احناف کے نزدیک مسجد محلہ میں جماعت ثانیہ کرنا مکروہ ہے خواہ مسافر ہو یا مقیم۔ اگر کوئی مجبوری اور ضرورت جماعت کرنے کی آجائے تو حدود مسجد سے باہر کسی حصہ میں یا امام کے حجرہ میں جماعت کرسکتے ہیں۔ جس مسجد میں ایک مرتبہ جماعت ہوچکی ہے وہاں اس جگہ سے کچھ ہٹ کرکے بھی جماعت ثانیہ نہ کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند