عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 14340
میرا نام شعیب
احمد ہے میرا سوال یہ ہے کہ اگر میری ظہر سے پہلے چار رکعت سنت چھوٹ جائے توکیا اس
چار رکعت سنت کو ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر اس کا ادا کرنا ضروری ہے، تو اس کا صحیح
طریقہ کیا ہوگا کیا اس کو دو رکعت سنت کے بعد پڑھیں گے یا اس سے پہلے پڑھیں گے؟

جواب نمبر: 14340
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1512=1203/ھ
بعد فرض وقت اداء میں ان کی تاکید باقی رہتی ہے، پس ان کو اداء کرنا چاہیے، دونوں طرح ادائیگی درست ہے، خواہ چار قبلیہ پہلے اور دو بعد میں اداء کرلیں اور چاہے پہلے دو اور اس کے بعد چار پڑھ لیں، دونوں صورتیں صحیح ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند