عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603773
سجدہ چھوٹ جائے پھر نماز ہی میں یاد آجائے تو کیا حکم ہے؟
اگر فرض نماز میں، ایک سجدہ رہ گیا اور نمازمیں ہی یاد آگیا تواب نماز کس طریقے سے درست ہوسکتی ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟
جواب نمبر: 60377326-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:724-472/Sn=8/1442
جب بھولا ہوا سجدہ یاد آئے اس وقت سجدہ کرلے پھر اخیر میں سجدہ سہوکرلے، نماز ہوحائے گی ۔
.... لوترک السجدة الثانیة من الرکعة الأولی ثم تذکرہا فی آخر صلاتہ سجد المتروکة، وسجد للسہو بترک الترتیب؛ لأنہ ترک الواجب الأصلی ساہیا فوجب سجود السہو. واللہ الموفق. (بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع 1/400، ط:زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اقامت میں صلاة و سلام پڑھنے والی مسجد میں امام کے پیچھے نماز پڑھنا
2409 مناظراگر
امام دیوار کے پیچھے ہے اور قرآن تھوڑی آواز کے ساتھ پڑھتاہے او رکچھ مقتدی اس کے
پیچھے رہتے ہیں جماعت سے نماز پڑھنے کے لیے لیکن امام نہیں جانتا ہے کہ کچھ لوگ اس
کے پیچھے پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے مجھ کوامام بنا رکھا ہے تو کیا یہ جماعت درست
مانی جائے گی؟ اگر ہاں، تو مجھ کو ہماری اسلامی کتابوں سے جیسے کہ صحاح ستہ یا اس
کے علاوہ سے حوالہ عنایت فرماویں۔
اذان کے وقت سنت یا نفل نماز پڑھنا
3941 مناظرنماز فجر کی سنتوں کی قضا ہے یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں۔
اگر نماز فاسد ہو جائے تو نماز کو کس طرح توڑے ؟
7384 مناظرمیرا
نام اسعداللہ خان ہے۔میں اپنے لنچ کے وقفہ کے درمیان نماز ظہر او رنماز جمعہ ادا
کرتا ہوں۔ بالکل مختصر وقت میں ہم صرف فرض نماز پڑھتے ہیں اور جلدی سے دعا کا
انتظار کئے بغیر اپنی کمپنی میں چلے جاتے ہیں۔ آج 16.10.09کو خطبہ جمعہ کے بعد فرض
کی تکبیر سے بالکل پہلے امام صاحب نے ایک آخری وارننگ دی کہ اگر دعا میں شریک نہیں
ہونا ہے تو اس مسجدمیں مت آؤ۔ اور اس معاملہ میں ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد
وہ ہمارے اوپر ناراض ہوگئے اور کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف جہاد کا اعلان
کرنے جارہے ہیں جو دعا میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس بارے میں
ہماری شریعت کیا کہتی ہے ، جب کہ ہم کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں صرف دو منٹ کا وقت
بچتا ہے؟کسی بھی صورت میں ہمارے لنچ کا وقفہ ہم کو دعا میں شامل ہونے کی اجازت نہیں
دے سکتا ہے۔ کیا اس مسجدکے امام صاحب کو اس بات کے اعلان کرنے کا اور لوگوں کو
زبردستی روکنے کا حق ہے؟ برائے کرم جلد اپنا جواب ارسال فرماویں تاکہ ہم شریعت کی
روشنی میں اس معاملہ کو امام صاحب کے ساتھ حل کرسکیں؟