• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32580

    عنوان: قصر کی نماز کے بارے میں مزید معلومات کرنا چاہتاہوں

    سوال: آپ کے جواب نمبر 27012/ کے حوالے سے قصر کی نماز کے بارے میں مزید معلومات کرنا چاہتاہوں۔ اب میں آپ کے مسئلہ بتانے کے حساب سے یہاں دونوں جگہ پر یعنی شارجہ اور ابو ذہبی میں قصر نماز ہی پڑھ رہا ہوں۔ پہلے میں شارجہ کو ہفتہ میں ایک مرتبہ آتا تھا۔ اور اب روزانہ یا کبھی کبھی دو دن میں ایک مرتبہ آرہا ہوں۔ میراسوال یہ ہے کہ روزانہ شارجہ آنے سے یا دودن میں ایک مرتبہ آنے سے بھی مجھے دونوں جگہ پر یعنی شارجہ اور ابو ذہبی میں بھی قصر نماز ہی پڑھنی ہوگی؟شارجہ سے ابو ذہبی کا راستہ تقریبا 140/ کلو میٹر ہے ۔ شارجہ میں صرف میری فیملی ، بچے اور والدہ صاحبہ رہتے ہیں اور ابو ذہبی میں میری ملازمت ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 32580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 956=593-7/1432 اگر شارجہ میں آپ کی رہائش کی حالت ویسی ہی ہے، جیسی کی سابق جواب میں موجود ہے تو آپ جب تک شارجہ میں پندرہ دن تک رات گذارنے کا ارداہ نہیں کریں گے اس وقت تک نماز قصر پڑھتے رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند