• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26714

    عنوان: کیا ایک غیرعادل شخص جماعت کراسکتا ہے؟ دفتر کے نزدیک مسجد ہونے کے باوجود دفترکے اندر خود جماعت کرانا جائز ہے؟ اور ایسی جماعت میں شامل لوگوں کی نماز صحیح ہے؟

    سوال: کیا ایک غیرعادل شخص جماعت کراسکتا ہے؟ دفتر کے نزدیک مسجد ہونے کے باوجود دفترکے اندر خود جماعت کرانا جائز ہے؟ اور ایسی جماعت میں شامل لوگوں کی نماز صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 26714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2537=1577-11/1431

    (۱) غیرعادل سے مراد آپ کی کیا ہے؟ شخص مذکور کے دینی حالات کی تفصیل لکھئے۔
    (۲) نماز تو ہوجاتی ہے، مگر ایسا کرنا بغیر کسی ضرورتِ شدیدہ کے سخت مکروہ ہے اور مسجد کے ثواب سے محرومی الگ ہے۔ اس لیے مسجد کی جماعت میں شامل ہوکر دفتروالوں کو نماز کا اہتمام کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند