• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65385

    عنوان: سعودیہ عربیہ میں وتر کیسے پڑھیں؟

    سوال: یہاں سعودی میں رمضان میں تراویح کے بعد مسجدوں میں وتر بھی با جماعت پڑھای جاتی ھے ۔ سوال یہ کہ ۳ طریقے سے پڑھاتے دو رکعت کے بعد سلام پہر ایک الگ سے یہ عام طور سے اور اکثر پڑھای جاتی ھے ، کبھی تینوں رکعت ایک سلام سے بغیر تشہد اوّل کے اور اسمیں دعا ے قنوت بھی نہیں اور کبھی اور کبھی تین رکعت ایک سلام آخری رکعت میں رکوع سے اٹھ کر دعاے قنوت تو اگر ہم گھر میں وتر پڑھیں توکیسے پڑھیں؟

    جواب نمبر: 65385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 784-800/SN=9/1437 احناف کے نزدیک وتر کی تین رکعتیں ہیں اور انہیں ایک سلام کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، نیز قعدہٴ اولی میں تشہد اور آخری رکعت میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے؛ اس لیے سوال میں مذکور تینوں طریقے احناف کے نزدیک صحیح نہیں ہیں؛ لہذا آپ وتر خواہ مسجد میں پڑھیں یا گھر میں بہرحال جوابِ ہذا کے شروع میں مذکور طریقہ (جو علمائے احناف کے نزدیک مفتی بہ ہے) کے مطابق پڑھیں، مسجد میں ادا کرنے کی صورت میں جماعت میں شریک ہونے کے بجائے تنہا پڑھ لیں۔ وہو ثلاث رکعات بتسلیمة کالمغرب ․․․․ أفاد بہ أن القعدة الأولی فیہ واجبة ․․․․ ویکبر قبل رکوع ثالثتہ رافعا یدیہ ․․․․ وقنت فیہ (شامی مع درمختار ۲/۴۴۱، ط: زکریا)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند