• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174824

    عنوان: جائے ملازمت كونسا وطن ہے اور اس میں قصر كرنے كا كیا حكم ہے؟

    سوال: میں اپنے مقام سے ۲۰۰ کلو میٹر کی دوری پر موجود مقام پر تقریباً آٹھ سال سے خدمت دین میں لگا ہوا ہوں میری طرح میرے آٹھ ساتھی بھی ہیں ہم لوگ پورے ملکر ایک گھر کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور وہیں ہمارا مطبخ ہے اور ہفتہ میں ایک بار ہم لوگ ایک یا دو دن کے لئے اپنے مقام اصلی کو چلے جاتے ہیں کیونکہ ہمارے اہل و عیال وہیں رہتے ہیں اب آپ سے سوال یہ ہیکہ ہم لوگ اپنے نوکری کی جگہ قصر کریں یا تکمیل کریں براہِ کرم تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 174824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:357-285/B=3/1441

    آپ لوگوں کی ملازمت کی جگہ وطن اقامت ہے وطن اصلی نہیں ہے اور وطن اقامت میں جب پندرہ دن قیام کی نیت ہو جب آپ لوگ مقیم ہوں گے۔ پندرہ دن سے کم کی نیت ہو تو آپ مسافر رہیں گے اور اپنی نماز قصر کریں گے۔ آپ لوگ ہفتہ میں ایک بار اپنے وطن جاتے ہیں جائے ملازمت پر پندرہ دن ٹھہرنا نہیں ہوتا، اس لیے یہاں آپ لوگ قصر نماز پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند