• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601713

    عنوان:

    اگر مقتدی كا ایك رکن چھوٹ جائے تو کیا كرے؟

    سوال:

    امام کے پیچھے بعض مقتدی تکبیر نہ سننے پر بغیر جلسہ کے ایک ہی سجدہ کیا اس پر مکمل روشنی ڈالی جائے۔

    جواب نمبر: 601713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 415-318/B=05/1442

     جوں ہی مقتدی کو علم ہو جائے کہ میرا ایک سجدہ رہ گیا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ دوسرا سجدہ خود کرکے امام کے ساتھ شامل ہو جائے، اس کی نماز صحیح ہوجائے گی۔ اگر مقتدی نے ایسا نہیں کیا تو پھر اس کو نماز لوٹانی ہوگی یعنی از سرنو دوبارہ پڑھنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند