• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 34956

    عنوان: ایک دن عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد میرا ہاتھ سرپر گیاتو مجھے پتا چلا کہ چادر کا جو حصہ میرے سرپر تھا وہاں سے کچھ اوپر اٹھا ہوا تھا اور یقینا میرے بال ڈھانپے نہ جاسکے، اندھیرا تھا، کسی نے نہیں دیکھا ۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مجھے وہ نماز دہرانی ہوگی؟یا نماز ہوگئی؟

    سوال: ایک دن عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد میرا ہاتھ سرپر گیاتو مجھے پتا چلا کہ چادر کا جو حصہ میرے سرپر تھا وہاں سے کچھ اوپر اٹھا ہوا تھا اور یقینا میرے بال ڈھانپے نہ جاسکے، اندھیرا تھا، کسی نے نہیں دیکھا ۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مجھے وہ نماز دہرانی ہوگی؟یا نماز ہوگئی؟

    جواب نمبر: 34956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2150=1245-11/1432 اگر چوتھائی یا زائد بال سر کے کھلے ہوئے ہونے کی حالت میں نماز پڑھی تو خواہ اندھیرے میں پڑھی ہو اور چاہے کوئی نہ دیکھ رہا ہو نماز درست نہ ہوگی، عورت کے متعلق یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند