عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 146859
جواب نمبر: 146859
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 259-241/Sn=4/1438
ہدایہ میں یہ مسئلہ جہاں مذکور ہے اس کا سیاق وسباق نیز ہدایہ کی شرح ”فتح القدیر“ اور ”بنایہ“ اس طرح ”نصب الرایہ“ (جس میں ہدایہ کی احادیث کی تخریج کی گئی ہے) سے ”حدث اور بنا“ کے ابواب کا مطالعہ آپ خود بھی کرلیں اور جس غیر مقلد نے یہ سوال اٹھایا ہے اسے بھی کہہ دیں کہ اس کا مطالعہ کرلے، اس کے بعد بھی اگر اعتراض باقی رہ جائے تو اعتراض اور اس کی بنا لکھ کر یہاں معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند