• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17141

    عنوان:

     میں قیام، رکوع، قومہ کرسکتاہوں تو میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ لیکن اگر کھڑے کھڑے قیام ، رکوع اور قومہ کروں اور سجدہ اور قعدہ بیٹھ کر کروں تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

     میں قیام، رکوع، قومہ کرسکتاہوں تو میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟ لیکن اگر کھڑے کھڑے قیام ، رکوع اور قومہ کروں اور سجدہ اور قعدہ بیٹھ کر کروں تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 17141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2144=1708-12/1430

    اگر آپ زمین پر بیٹھ کر رکوع سجدہ عملاً نہیں کرسکتے تو کرسی پر بیٹھ کر مذکور فی السوال طریقے سے نماز ادا کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند