• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48925

    عنوان: نماز كا سلام پھیرتے وقت امام صرف سلام علیكم كہتے ہیں؟

    سوال: جس مسجد میں ہم لوگ نماز پڑھتے ہیں وہاں دو امام مقرر ہیں ، ایک امام صاحب صرف جہری نماز پڑھاتے ہیں اور دوسرے امام صاحب کے پاس سری نمازوں کا دارو مدار ہے ، جو جہر ی نماز پڑھاتے ہیں وہ امام صاحب جب نماز ختم کرتے وقت سلام پھیر تے ہیں تو ” سلام علیکم ورحمتہ اللہ“ کہہ کر ختم کرتے ہیں، بجائے ” السلام علیکم ورحمتہ اللہ “ کے، جہاں تک دوسرے امام صاحب کا تعلق ہے تو وہ جب نماز ختم کرتے ہیں تو پہلا سلام تو ” سلام علیکم ورحمتہ اللہ “ کہہ کر ختم کرتے ہیں اور دوسرے سلام پر ” السلام علیکم ورحمتہ اللہ “ کہتے ہیں۔ یہی چیزیں میری لیے تجسس کا باعث بنی ہوئی ہے اور میں آپ سے معلوم کرنے کی جسارت کررہا ہوں کہ کیا اس طرح کرنے سے نمازمیں کوئی کمی تو نہیں رہ جاتی ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1700-1296/B=12/1434-U دونوں اماموں کو ہدایت تاکید کے ساتھ کردی جائے کہ وہ السلام علیکم ورحمة اللہ کہہ کر سلام پھیریں یہی سنت طریقہ ہے۔ اسے ترک کریں، اتنی لاپرواہی کے ساتھ نماز نہ پڑھائیں، بلکہ پورے ہوش کے ساتھ صحیح تلفظ کرتے ہوئے نماز پڑھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند