• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36021

    عنوان: اگر میں کچھ بہت ضروری کام سے نماز قضا کر رہاہوں تو کیا میری وہ نمازنہ پڑھنے کی وجہ سے میرے روزے حرام ہوں گے؟ اگر میں نماز کو ترجیح نہ دے کر کام کو ترجیح دوں توکیا میرے روزے حرام ہوں گے؟براہ کرم، حدیث کے حوالہ سے جواب دیں۔

    سوال: اگر میں کچھ بہت ضروری کام سے نماز قضا کر رہاہوں تو کیا میری وہ نمازنہ پڑھنے کی وجہ سے میرے روزے حرام ہوں گے؟ اگر میں نماز کو ترجیح نہ دے کر کام کو ترجیح دوں توکیا میرے روزے حرام ہوں گے؟براہ کرم، حدیث کے حوالہ سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 128=128-1/1433 کام کتنا ہی ضروری ہو نماز قضا کردینا جائز نہیں، اور نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے روزے حرام ہوجائیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے، نماز کی فرضیت الگ ہے اور روزہ الگ فرض ہے، دونوں مستقل فرض ہیں، نماز اگر فوت ہوگئی تو اس کی وجہ سے روزہ حرام نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند