• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2448

    عنوان:

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کا پڑھنا کیسا ہے؟ سنت، فرض یا واجب؟ اگر کوئی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ نہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کا پڑھنا کیسا ہے؟ سنت، فرض یا واجب؟ اگر کوئی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ نہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1175/ ب= 97/ ب

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کا پڑھنا مستحب ہے اور اگر کسی نے نہیں پڑھا اور اسی کے بقدر کھڑا رہا جب بھی اس کی نماز درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند