• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50738

    عنوان: عصر کی نماز پڑھتے ہوئے ایک سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا، دوسرا بعد میں پھیرا تو کیا نماز ہوگئی؟یا اب قضا ادا کرنی ہوگی؟

    سوال: عصر کی نماز پڑھتے ہوئے ایک سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا، دوسرا بعد میں پھیرا تو کیا نماز ہوگئی؟یا اب قضا ادا کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 50738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 357-373/N=3/1435-U اس صورت میں نماز ہوگئی، البتہ چونکہ نماز میں دونوں طرف سلام پھیرنا واجب ہے اس لیے شرائط بنا کامکمل لحاظ کرتے ہوئے وضو کرے دوسری طرف سلام پھیرنا واجب ہوگا، اور اگر ایسا نہ کیا تو وقت کے اندر وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی اور وقت کے بعد مستحب الاعادہ قال في الدر (مع الرد کتاب الصلاة، باب الاستخلاف: ۲/ ۳۵۲، ۳۵۳ ط مکتبہ زکریا دیوبند): ”ولو بعد التشہد لیأتي بالسلام“ وفي الرد: قولہ: ”لیأتي بالسلام“ قال ابن الکمال: صرح بذلک فيالہدایة وہذا صریح في أنہ لا خلاف للإمامین ہنا إذ لا خلاف لہما في وجوب التسلیم اھ، وأراد بہ الرد علی صدر الشریعة ومنلا خسرو․․․ اھ، وقال في الدر (مع الرد کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة ۲: ۱۶۲) و - من الواجبات- لفظ السلام مرتین فالثانی واجب علی الأصح برہان دون ”علیکم“ اھ وفي الرد: قولہ: ”دون علیکم“ فلیس بواجب عندنا اھ وانظر المراقي وحاشیة الطحطاوي (ص ۲۵۱، ۲۵۲ ط دارالکتب العلمیہ بیروت) وقال في الرد (۲:۱۴۸): تنبیہ: قید في البحر في باب قضاء الفوائت وجوب الإعادة في أداء الصلاة مع کراہة التحریم بما قبل خروج الوقت، أما بعدہ فتستحب اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند