• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148388

    عنوان: تاخیر کی صورت میں دوسری جماعت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: سوال: میں ایک ادارے میں ملازم ہوں، اس ادارے میں مسجد ہے جہاں کوئی امام مقرر نہیں صرف ظہر کی نماز باجماعت ہوتی ہے باقی کو نمازئی باجماعت نہیں ادا ہوتی بعض اوقات کھانے کی وجہ سے تاخیر کی صورت میں ہم چند مل کر دوبارہ جماعت کروا سکتے ہیں اور دوبارہ جماعت کے لیے اقامت دوبارہ کہنی پڑے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 148388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 584-619/L=6/1438

    اگر وہ مسجد شرعی نہیں ہے؛ مصلی ہے جہاں ادارے کے ملازمین جمع ہوکر نماز ادا کرلیتے ہوں تو وہاں دوبارہ جماعت کرسکتے ہیں، اور اقامت کہی جائے گی، اور اگر وہ مسجد شرعی ہے اور متعینہ لوگ جماعت سے نماز ادا کرچکے ہوں تو اس جگہ جماعت ثانیہ نہیں کی جائے گی بلکہ وہاں سے ہٹ کر دوسری جگہ جماعت کریں، ورنہ تنہا تنہا نماز پڑھ لیں، ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلیة لافی مسجد طریق أو مسجد لاإمام لہ ولا موٴذن۔ کما فی مسجد لیس لہ إمام ولا موٴذن ویصلی الناس فیہ فوجا فوجا فإن الأفضل أن یصلی کل فریق بأذان وإقامة علی حدتہ ۔ الدر مع الرد: ۲/۲۸۸، باب الامامة، ط: زکریا، دیوبند) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند