• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158848

    عنوان: قراء ت کی غلطی والے کی امامت

    سوال: ہمارے یہاں ایک امام جوکہ حافظ بھی ہیں اور بڑے عالم بھی ہیں اور دین کی بہت زیادہ خدمت بھی اللہ پاک ان سے لے رہا ہے لیکن سورہ فاتحہ میں الضالین کو کبھی الدالین اور کبھی الطالین پڑھتے ہیں اور کبھی الضالین بھی پڑھتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے ،جب ان سے یہ بات عرض کہ گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے انتہائی کوشش کی ہے مگر صحیح نہیں پرھ سکتے ،سوال یہ ہے کہ کیا ان کی امامت درست ہے اور کیا ہماری نماز ان کے پیچھے ہوجاتی ہے جبکہ ان کی اقتداء میں صحیح پرھنے والے حفاظ و قراء بھی موجود رہتے ہیں؟ برائے کرم جواب جلد عنایت فرمائیں کیونکہ نماز کی صحت سے متعلق بہت تشویش رہتی ہے ۔

    جواب نمبر: 158848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:710-686/L=7/1439

    اگر واقعةً امام صاحب سے ”ضاد“ کی صحیح ادائیگی انتہائی کوشش کے باوجود نہیں ہوپارہی ہے تو صورت مسئولہ میں ان کے پیچھے نماز پڑھنا اور ان کا امامت کرنا درست ہے اس لیے کہ فقہاء کے یہاں ”ضاد“ کی ادائیگی میں نسبةً وسعت ہے لو زاد کلمة أو نقص کلمة أو نقص حرفًا أو قدمہ أو بدلہ بآخر الخ لم تفسد ما لم یتغیر ا لمعنی (رد المحتار: ۱/ ۵۹۱) إلا ما یشق تمیزہ کالضاد والظاء فأکثرہم لم یفسدہا (رد المحتار: ۱/ ۵۹۲) الخطأ إذا دخل في الحرف لا تفسد لأن في ہذا بلوی عامة الناس لا یقیمون الحرف ولا یمکنہم إقامتہا إلا بمشقة (فتاوی تاتارخانیة: ۱/ ۴۷۸، ط: دارة القرآن کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند