عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 145545
جواب نمبر: 145545
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 057-075/M=2/1438
اگر امام فجر کی سنت پڑھے بغیر فجر کی فرض نماز پڑھادے تو نماز تو درست ہو جائے گی لیکن فجر کی سنت چھوڑنی نہ چاہئے یہ بہت موکدہ سنت ہے اور اس کی بڑی تاکید آئی ہے اگر جماعت کا وقت ہوگیا اور سنت پڑھنے کا موقع نہیں تو امام کو چاہئے کہ کسی دوسرے شخص کو امامت کے لیے بڑھادے جو لائق ہو اور خود ایک کنارے ہو کر سنت ادا کرلے اور اگر مجمع میں کوئی ایسا شخص نہیں جو نماز پڑھا سکے تو کسی کو نہ بڑھائے خود جلدی سے سنت ادا کرلے پھر نماز پڑھانے کے لیے بڑھ جائے مقتدیوں کو بھی چاہئے کہ ایسی صورت میں ایک دو منٹ تک امام کا انتظار کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند