• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166795

    عنوان: منبر کی وجہ سے پہلی صف میں منبر کے سامنے خالی رکھنے کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما ء دین ومفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں مسجد کی محراب کے برابر میں ممبر ہے ۔اور ممبر کا تقریبأًیک فٹ حصہ پہلی صف میں بنا ہوا ہے اگر ممبر کے سامنے نماز پڑہتے ہیں تو سجدا کرنے میں دقت ہوتی ہے ۔ اور اگر ممبر کے سامنے کی جگہ خالی چہوڑتے ہیں تو پہلی صف میں جگہ خالی رہتی ہے مسجد کی لمبایء ۳۵ فٹ ہے برائے مہربانی جلدی رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 166795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:240-160/N=3/1440

     مسجد میں منبر اس طرح بنانا چاہیے کہ پہلی صف کا کچھ بھی حصہ منبر کی زد میں نہ آئے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں منبر قبلہ کی دیوار کی طرف بڑھاکر پہلی صف خالی کردینی چاہیے؛ تاکہ نماز کے دوران پہلی صف میں منبر کے سامنے جگہ خالی نہ رکھنی پڑی یا اس جگہ جو شخص نماز پڑھے، اسے سجدہ میں زحمت نہ ہو۔ اور اگر منبر کو قبلہ کی دیوار کی طرف بڑھانا ممکن نہ ہو تو لکڑی کا منبر بنالیا جائے جو خطبہ کے وقت رکھا جائے اور اس کے بعد ہٹادیا جائے۔ اور جب تک نظم نہ ہوتو مجبوری میں منبر کے سامنے کی جگہ خالی چھوڑکر نماز پڑھتے رہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند