• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30715

    عنوان: میں ِپشاور کا رہنے والا ہوں ۔ میں ایک پولس والا ہوں ۔ میری ڈیوٹی کی نوعیت یہ ہے کہ میں ایک ہفتہ ڈیوٹی پر ہوتاہوں اور ایک ہفتہ گھر پر ۔ میں جہاں ڈیوٹی کرتاہوں وہ ہمارے گھر سے تقریبا 130/ کلو میٹر دور ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ آیا میں وہاں قصر کروں یا نہیں؟ اگر نہی تو کیوں ؟ کیوں کہ مسافر کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ اور پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ رکھتاہو۔میری ڈیوٹی کا یہی معمول ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔ 

    سوال: میں ِپشاور کا رہنے والا ہوں ۔ میں ایک پولس والا ہوں ۔ میری ڈیوٹی کی نوعیت یہ ہے کہ میں ایک ہفتہ ڈیوٹی پر ہوتاہوں اور ایک ہفتہ گھر پر ۔ میں جہاں ڈیوٹی کرتاہوں وہ ہمارے گھر سے تقریبا 130/ کلو میٹر دور ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ آیا میں وہاں قصر کروں یا نہیں؟ اگر نہی تو کیوں ؟ کیوں کہ مسافر کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ اور پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ رکھتاہو۔میری ڈیوٹی کا یہی معمول ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔ 

    جواب نمبر: 30715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):405=302-3/1432

     صورت مسئولہ میں آپ اپنی جائے ملازمت (ڈیوٹی کی جگہ) میں قصر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند