• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601809

    عنوان:

    امام اوپر كی منزل میں نماز پڑھائے تو نچلی منزل والوں كی نماز درست ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    دو تلا مسجد اوپر تلے میں امام اگر نماز پڑھاےَ تو نیچے والے کی نماز کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 601809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 427-308/H=05/1442

     نماز ہو جائے گی؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ امام و مقتدی نیچے والی منزل (تلے) میں کھڑے ہوں اور جب نچلی منزل (تلا) بھر جائے تب بقیہ مقتدی اوپر والی منزل (تلے) میں صف بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند