عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 168376
جواب نمبر: 16837601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 474-391/D=06/1440
سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے زمین پر رکھے پھر دونوں ہاتھ رکھے پھر ہتھیلیوں کے درمیان چہرہ رکھے۔
قال فی المراقی: ثم کبرکل مصل خاراً للسجود ثم وضع رکبتہ ثم یدیہ ان لم یکن بہ عذر یمنعہ من ہذہالصفة ثم وضع وجہہ بین کفیہ ۔ (مراقی الفلاح: ۲۸۳) ۔
مذکورہ ترتیب سے رکھنا سنت ہے اگر عذر کی وجہ سے ترتیب میں فرق ہو جائے تو معذور کے لئے گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ہندوستان میں رہتا ہوں اور ۱-۲ ماہ کے لیے عرب امارات جانا ہوا تھا، تب میں نے جو نماز پڑھی وہ امام شافعی کے مسلک کے امام کے پیچھے انھیں کے اوقات میں جماعت سے ادا کی۔ میرا سوال ہے کہ یہ سب نمازیں صحیح ہیں؟ یا دہرانا ضروری ہے؟
2362 مناظرحضرت میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں ایک مسجد تو آٹھ میل او رایک دس میل کی دوری پر ہے۔ میں کوشش کرکے ایک یا دو نمازیں باجماعت ادا کرتاہوں، مہربانی فرماکر تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔ کیا اتنی دور مسجد کے ہونے سے باجماعت نماز ہم لوگوں پر کتنی ضروری ہے، کیوں کہ اگر ایک نماز پڑھ کر گھر آئیں تو پھر دوبارہ دوسری نماز کے لیے بہت کم وقت رہ جاتاہے اور سارا دن تو آفس ہی میں ہوتے ہیں، وہاں پر اکیلے ہی نماز پڑھ لیتا ہوں۔ مہربانی فرماکر غیر اسلامی ملک میں باجماعت نمازکے مسئلہ پر ذرا تفصیلی روشنی ڈال دیجئے؟
2773 مناظرالسلام علیکم: وه ممالک جن میں دن اور رات کا تسلسل متناسب نهیں هے اور بعض اوطان میں لوگ عدم لیل یعنی عدم وقت العشاء میں مواجع هیں، تو اس صورت میں صوم و صلوات کیلۓ وقت کا چناؤ کیسے کریں گے. علماۓ بلدالحرام کا فتوی هیکه وه اپنے نزدیک ترین ملک سے اوقات کا قیاس کرسکتں هیں اور اسلامی فقه میں(شیخ عبدالله) آتا هیکه اجتهاد کیا جاۓ اور هر کوءی اپنے لیے وقت مقرر کرلے اور بعض نے کها هیکه جمع تقدیم اور جمع تأخیر پڑھ لیا جاۓ. اب مندرجه بالا فتوای پر عمل کرکے قران و حدیث کے اصول کو تو نهیں توڑ سکتیں (اقم الصواة لدلوک الشمس الی غسق الیل.....الآیه) (حدثنی جابر بن عبدالله "ض" ان النبی"ص" جاءه جبرائیل"ع" فقال له قم فصله.......الحدیث) تأسف کی بات یه هیکه مذکوره بالا فتاوی سے سامراج کے "تقسیم کرو اور حکومت کرو" اصول پر آسانی سے عمل کیا جا سکتا هے. جناب سے التماس هیکه اپنے فتوی سے هماری دلوں کو مطمئن اور ذهنوں کو منور کردیں. والسلام
2015 مناظرکیا نماز میں درود کے بعد دعا کے لیے سید الاستغفار کو پڑھا جاسکتاہے؟ (۲)نماز کی ایک رکعت میں صرف ایک بڑی آیت پڑھی جاسکتی ہے جیسے سورہ زمر کی آیت نمبر53، سورہ آل عمران کی آیت نمبر 26یا 27؟ (۳)کیا سورہ یسین کی پہلی آیت یسین مکمل آیت ہے؟
4127 مناظرکیا بغیر وضو سجدہٴ تلاوت کرسکتے ہیں؟