• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33120

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا اذان کے بعد مسجد سے جاسکتے ہیں؟میں نے ایسا کیا کیوں کہ مجھے دوسری مسجد سے سامان لانا تھا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا اذان کے بعد مسجد سے جاسکتے ہیں؟میں نے ایسا کیا کیوں کہ مجھے دوسری مسجد سے سامان لانا تھا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1185=1185-8/1432 اذان کے بعد بلاضرورت مسجد سے نکلنا مکروہ ہے، نہیں نکلنا چاہیے، آپ چونکہ ضرورت سے گئے تھے تو آپ پر کوئی گناہ نہیں : کرہ خروجہ من مسجد أذن فیہ أو في غیرہ حتی یصلی لقولہ علیہ السلام لا یخرج من المسجد بعد النداء إلا منافق أو رجل یخرج لحاجة یرید الرجوع إلخ (طحطاوي علی مراقي الفلاح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند