• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158264

    عنوان: اگر موبائل میں مورتی کی تصویر ہو تو نماز کا حکم؟

    سوال: اگر کسی شخص کے موبائل فون میں کسی مورتی کی تصویر موجود ہے تو کیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 600-519/L=5/1439

    موبائل میں مورتی وغیرہ کی تصویر رکھنا جائز نہیں،تاہم اگر اسکرین بند ہو یا موبائل جیب کے اندر ہو تو نماز درست ہو جائے گی ،کراہت نہ آئے گی۔ ولا یکرہ لوکانت تحت قدمیہ أو محل جلوسہ․․․قال فی البحر ومفادہ کراہة المستبین لا المستتر بکیس أو صرة أو ثوب آخر․(درمختار:۲/۴۱۷،۴۱۸ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند