• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153989

    عنوان: نفل یا سنت نماز میں فاتحہ اور سورت پڑھنا ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ نفل یا سنت نماز میں سورت فاتحہ اور سورت پڑھنا ہے ؟

    جواب نمبر: 153989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1348-1265/B=12/1438

    سورہٴ فاتحہ تو ہرنماز کی ہررکعت میں پڑھی جائے گی، فرض ہو واجب ہو یا سنت ونفل ہو۔ اور سورہٴ فاتحہ کے بعد سورت ہرسنت ونفل میں ملائی جائے گی۔ صرف فرض کی آخری دو رکعتوں یا مغرب کی تیسری رکعت میں نہیں ملائی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند