• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159116

    عنوان: نماز کا صحیح طریقہ قرآن اور احادیث کی روشنی میں كس كتاب میں بیان كیا گیا ہے؟

    سوال: امام کے پیچھے سورت فاتحہ کا پڑھنا صحیح ہے ؟ اگر امام پہلی دو رکعت میں باآواز بلند قرآت کرے ہم خاموش رہتے ہیں اور اگلی دو رکعت میں جب امام صاحب باآواز نہیں پڑھتے ہم تب بھی خاموش رہتے ہیں، کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 159116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 731-643/H=6/1439

    (۱) ”نماز اہل السنة والجماعة“ ایک سو بانوے (192)صفحات پر مشتمل کتاب ہے، مولانا محمد الیاس گھمن صاحب مدظلہ کی تصنیف ہے اس کا اطمینان سے مطالعہ کریں، اگر حدیث شروح حدیث اور فقہ وفتاوی کو براہ راست دیکھنے کی صلاحیت واستعداد ہو تو مذکورہ بالا کتاب کے حوالوں کی اصل کتابوں سے مراجعت بھی فرمالیں تو بہتر ہوگا اس کتاب میں قرآنِ کریم اور حدیث شریف کی روشنی میں نماز اور اور اس کے دلائل سے سیر حاصل بحث ہے امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ کا پڑھنا دونوں صورتوں میں درست نہیں، دلائل مذکورہ بالا کتاب میں ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند