• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28149

    عنوان: کیا میں جب بھی پانچ وقت کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہوں تو کیا ہر وقت صلاة تحیتہ المسجد پڑھنی ضروری ہے؟

    سوال: کیا میں جب بھی پانچ وقت کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہوں تو کیا ہر وقت صلاة تحیتہ المسجد پڑھنی ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 28149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 32=32-1/1432

    نماز تحیة المسجد فرض یا واجب نہیں بلکہ مسنون ومستحب ہے، مکروہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کے بعد یہ نماز پڑھنی چاہیے اور ہرروز ایک مرتبہ پڑھ لینا کافی ہے، ویُسن تحیة رب المسجد وہي رکعتان․․․ وتکفیہ لکل یوم مرة (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند