• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601496

    عنوان:

    كمپنی كے روم میں دوسری جماعت كرنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اور علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس کمپنی ہم کام کرتے ہیں اس میں ایک روم مخصوص کیا گیاہے نماز کے لیے ، جس میں تقریباً چار وقت کی نمازہوتی ہے، لیکن جماعت سے نماز کے علاوہ کافی لوگ کام کی وجہ سے لیٹ ہوجاتے ہیں، کیا ہم ایسی سورت میں دوسری جماعت سے نماز ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 601496

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 305-210/SN=04/1442

     صورت مسئولہ میں دوسری جماعت کر سکتے ہیں؛ البتہ یہ معلوم رہنا چاہئے کہ اس روم میں نماز پڑھنے سے مسجد کی جماعت میں شامل ہوکر نماز پڑھنے کا ثواب نہ ملے گا؛ اس لیے حتی الامکان کوشش یہی ہونی چاہئے کہ قریب کی کسی مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند