• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 179885

    عنوان:

    تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت ملانے کا حکم

    سوال:

    کیا تین یا چار رکعت والی فرض یا نفل کے تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ مع دلیل جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 179885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-14/N=2/1442

     فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت یا کسی سورت کی آیتیں ملاناخلاف سنت ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت یا کسی سورت کی آیتیں بھی پڑھ لیں تو اس نے خلاف سنت کیا؛ البتہ سجدہ سہو واجب نہ ہوگا ، مفتی بہ قول یہی ہے۔ اور فرض کے علاوہ واجب، سنت اور نفل نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت یا کسی سورت کی تین چھوٹی آیتیں یا ان کے برابر کوئی بڑی آیت پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی شخص بھول کر سورہ فاتحہ کے ساتھ بھول کر کوئی اور سورت یا کسی سورت کی چھوٹی تین آیتیں یا ایک بڑی آیت نہیں پڑھے گا تو سجدہ سہو واجب ہوگا۔

    (وضم) أقصر (سورة) کالکوثر أو ما قام مقامھما وھو ثلاث آیات قصار……وکذا لو کانت الآیة أو الآیتان تعدل ثلاثاً قصاراً ذکرہ الحلبي (في الأولیین من الفرض)، وھل یکرہ في الأخریین؟ المختار لا (و) في (جمیع) رکعات (النفل)؛ لأن کل شفع منہ صلاة (و) کل (الوتر) احتیاطاً (لدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ۲:۱۴۹-۱۵۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۳: ۱۹۲- ۱۹۵، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔

    قولہ: ”وھل یکرہ“: أي: ضم السورة۔ قولہ: ”المختار لا“:أي: لا یکرہ تحریماً؛ بل تنزیھاً؛ لأنہ خلاف السنة، قال في المنیة وشرحھا: فإن ضم السورة إلی الفاتحة ساھیاً یجب علیہ سجدتا السھو في قول أبي یوسف لتأخیر الرکوع عن محلہ، وفي أظھر الروایات لا یجب؛ لأن القراء ة فیھما مشروعة من غیر تقدیر، والاقتصار علی الفاتحة مسنون لا واجب اھ، وفي البحر عن فخر الإسلام أن السورة مشروعة في الأخریین نفلاً، وفي الذخیرة أنہ المختار، وفي المحیط: وھو الأصح اھ، والظاھر أن المراد بقولہ نفلاً الجواز والمشروعیة بمعنی عدم الحرمة فلا ینافي کونہ خلاف الأولی کما أفادہ في الحلبة (رد المحتار)۔

    ولو قرأ في الأخریین الفاتحہ والسورة لا یلزمہ السھو وھو الأصح … کذا في محیط السرخسي (الفتاوی الھندیة، کتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السھو، ۱: ۱۲۶، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند