• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36637

    عنوان: وتر نماز میں تیسری رکعت میں دعائے قنوت سے پہلے تکبیر پڑھ کر ہاتھ باندھ کر دعا بھول جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: وتر نماز میں تیسری رکعت میں دعائے قنوت سے پہلے تکبیر پڑھ کر ہاتھ باندھ کر دعا بھول جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 36637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 292=183-2/1433 اگر آدمی تکبیر پڑھ کر ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے تو اس کو چاہیے کہ یاد آنے پر پڑھ لے اگر اس نے ایسا نہیں کیا اور رکوع وسجدہ کرلیا تو اس کو چاہیے کہ اخیر میں سجدہ سہو کرلے،نیز پہلی صورت میں جب کہ اس نے یاد آنے پر دعائے قنوت پڑھ لی ہو البتہ تین بار سبحان اللہ کے بقدر خاموش رہ گیا ہو تو بھی سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند