عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 49621
جواب نمبر: 49621
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 43-32/D=1/1435-U صورت مسئولہ میں امام قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد اگر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا اور مسبوق بھی اس کی اتباع میں کھڑا ہوگیا تو مسبوق کی نماز فاسد ہوجائے گی۔ ہاں اگر امام نے قعدہ اخیرہ نہیں کیا تو جب تک پانچویں رکعت کا سجدہ نہ کرلے مسبوق کی نماز درست رہے گی، مگر امام جوں ہی پانچویں رکعت کا سجدہ کرلے گا مسبوق کی نماز فاسد ہوجائے گی: ولو قام الإمام إلی الخامسة فتابعہ المسبوق إن قعد الإمام علی رأس الرابعة تفسد صلاة المسبوق وإن لم یقعد لم تفسد حتی یقید الخامسة بالسجدة (الفتاوی العالمگیری: ۱/ ۱۵۰، مکتبہ اتحاد دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند