• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62837

    عنوان: میں اکثر سفر میں رہتاہوں اور زیادہ تر ٹرین سے سفر پورا کرتا ھوں کبھی کبھی ٹرین میں اس قدر بھیڑ حو جاتی ہے جسکی وجہ سے کوچ میں پیر رکھنا بھی مشکل ھو جاتا ہے ایسی صورت میں نماز کھڑے ہو کر پڑھنا بہت دشوار ھوتا ہے ، کیا ایسی صورت میں بیٹھ کر فرض نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟

    سوال: میں اکثر سفر میں رہتاہوں اور زیادہ تر ٹرین سے سفر پورا کرتا ھوں کبھی کبھی ٹرین میں اس قدر بھیڑ حو جاتی ہے جسکی وجہ سے کوچ میں پیر رکھنا بھی مشکل ھو جاتا ہے ایسی صورت میں نماز کھڑے ہو کر پڑھنا بہت دشوار ھوتا ہے ، کیا ایسی صورت میں بیٹھ کر فرض نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟ تفصیل کے ساتھ جواب دیا جائے ۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 62837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 179-179/M=3/1437-U ٹرین میں بھیڑ کی و جہ سے اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو اور نماز کے اخیر وقت تک بھی بھیڑ ختم ہونے کی توقع نہ ہو تو بیٹھ کر یا جس حال میں ممکن ہو ادا کرلیں اور بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند